جلالپور میں تحریک انصاف امیدوارسہیل احمدکی گاڑی پرپتھرائوسےشیشے ٹوٹ گئے

0

جلالپورپیروالا (امت نیوز )جلالپور میں تحریک انصاف کےامیدوارسہیل احمدکی گاڑی پرپتھرائو کیا گیاجس سےان کی گاڑی کےشیشے ٹوٹ گئےتاہم اس حملےمیں راناسہیل محفوظ رہے۔گاڑی پرپتھرائوکاواقعہ پولنگ سٹیشن جلال پورکھاکھی میں پیش آیاجب سہیل راناپولنگ سٹیشن کا دورہ کرنےکیلئےجارہےتھے۔حملےکےبعدڈرائیورتیزرفتاری سےگاڑی کوبھگا کرلےجانے میں کامیاب ہوگیا۔راناسہیل نےواقعے کےبعدمیڈیاسےگفتگو کرتےہوئےکہاکہ ان پرحملہ مخالف آزادامیدوارشازیہ کھاکھی نے کروایا۔ان کاکہناتھاکہ پتھرائوسےگاڑی کونقصان پہنچاجس کی اطلاع پولیس کوکردی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More