بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول فروخت کرنے پر پابندی

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے پیٹرول پمپ مالکان کو نوٹس جاری کیا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو کسی صورت پیٹرول فروخت نہیں کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق نوٹس ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس، این 5 کی جانب سے جاری کیا گیا ہے ، جس کے تحت بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول فروخت کرنے پر پابندی رہے گی۔ نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ جب تک موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہن کر نہیں آتا، تب تک اسے پیٹرول پمپ سے ایندھن فراہم نہیں کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More