عمران کو عوام نے مسترد کردیا-حکومت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی-شاہدخاقان

0

لاہور(امت نیوز)سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوم نے عمران کو مستردکردیا حکومت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی، عوام نے ثابت کردیا کہ وہ کل بھی نواز شریف کے ساتھ تھے اور آج بھی ساتھ ہیں۔ انہیں واپس لانا ہوگاشاہد خاقان عباسی نے لاہور کے حلقہ این اے 124 میں کامیابی کے بعد کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سے دوگنے ووٹ حاصل کیے،عمران خان عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں،یقین تھا کہ ضمنی انتخابات میں فتح ہماری ہوگی۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ حلقے کے لوگوں نے ن لیگ سے اپنی محبت ثابت کردی ہے،این اے 124 کی عوام نے حکومت کے خلاف فیصلہ دیا ہے، ن لیگ نے پی ٹی آئی سے دوگنا سے بھی زیادہ ووٹ لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا ہے، مجھے اس حلقے سےاپنی جیت پر کبھی کوئی شک نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ جو گرفتار کرنا چاہتا ہے کرلے، ہم گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے، آنے والے پانچ سالوں میں آپ کے درمیان رہوں گا، ہم نے محنت کرنی ہے اور ملک کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل عمران خان حل نہیں کر سکتے،اگر پاکستان کے مسائل حل کرنے ہیں تو نواز شریف کو واپس لانا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More