کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کے حلقے این اے 243میں پاک سر زمین پارٹی کے انتخابی کیمپوں پر سناٹا چھایا رہا۔مایوس کن صورتحال دیکھ کر شہر کے مختلف علاقوں سے لائے گئے کارکن بھی غائب ہوگئے۔ بہادر آباد،شرف آباد،لیاقت نیشنل اسپتال،آغا خان،فیضان مدینہ،بیت المکرم مسجد،شنانتی نگر،مجاہد کالونی،الہ دین پارک،گلشن اقبال تمام بلاکس،میٹرول تھری،کراچی یونیورسٹی سمیت دیگر علاقوں میں عوام کا رجحان دیکھ کر 3 بجے کے قریب ہی کیمپ لپیٹ دیئے گئے۔ عمران خان کی چھوڑی ہوئی نشست پر پی ایس پی نے آصف حسنین کو ٹکٹ دیا تھا۔دریں اثنا پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے اپنا ووٹ گلشن اقبال D-13 میں کاسٹ کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات آج بد ترین ہوچکے ہیں ہمارا امیدوار کامیاب ہوا تو حکومت کو کراچی کے مسائل سے آگاہ کرےگا ۔