ضمنی الیکشن کے بعد متحدہ کی اہمیت کم ہوگئی

0

کراچی(امت نیوز) ضمنی الیکشن کے بعد قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کی اہمیت کم ہوگئی۔ متحدہ کی قومی اسمبلی میں 6 نشستیں تھیں اور اس نے عمران خان کی حمایت کی تھی۔ تاہم ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو 4 اور اس کی اتحادی جماعت ق لیگ کو 2 نشستیں ملی ہیں۔ اس طرح انہیں 6 نشستیں مل گئی ہیں۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے حلقے 247 میں 21 اکتوبر کو الیکشن ہونگے جس میں پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی ہے۔ اس نشست پر ڈاکٹر عارف علوی کامیاب ہوئے تھے اور صدارتی انتخابات سے قبل یہ نشست چھوڑ دی تھی۔ اس طرح 7 نشستیں ہوجائیں گی۔ تاہم پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو حکومت سے نہیں نکالیں گے اور ہم کسی بلیک میلنگ میں بھی نہیں آئیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More