آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میں قومی ٹیم میں تبدیلی کا امکان

0

ابو ظہبی (امت نیوز)آسٹریلیا کے خلاف شیخ زاید اسٹیڈیم ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم انتظامیہ اوپنر فخر زمان اور فاسٹ بولر میر حمزہ کو ٹیسٹ کیپ دیئے جانے امکان ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فخر زمان ایشیا کپ میں بری طرح ناکام ہوئے تھے جبکہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر میر حمزہ پہلی بار پاکستان کے لیے انٹر نیشنل میچ کھیلیں گے۔پاکستانی ٹیم دوسرا ٹیسٹ کھیلنے دبئی سے ابوظہبی پہنچ چکی ہے، فخر زمان پریکٹس کیلئے گراؤنڈ پہنچے تھے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہو گیا تھا۔پاکستانی ٹیم دوسرے ٹیسٹ سے قبل اتوار کو شیخ زاید اسٹیڈیم میں پہلے پریکٹس سیشن میں شرکت کریگی۔ ذرائع کے مطابق زخمی امام الحق کی جگہ اننگز کا آغاز فخر زمان اور محمد حفیظ کریں گے جبکہ آؤٹ آف فارم فاسٹ بولر وہاب ریاض کی جگہ میر حمزہ لیں گے۔وہاب ریاض نے دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 11 اوورز میں 39 رنز اور دوسری اننگز میں16 اوورز میں 42 رنز دئیے تھے تاہمدونوں اننگز میں وہ وکٹ حاصل نہیں کرسکے تھے۔امام الحق نے پہلی اننگز میں76رنز بنائے تھے اور محمد حفیظ کے ساتھ پہلی وکٹ پر ریکارڈ205 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More