انسانی اسمگلنگ میں ملوث18 ملزمان گرفتار
فیصل آباد(امت نیوز)ایف آئی نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورتے تھے۔گرفتار ہونے والے 3 اشتہاری ملزمان میں مہرین فاطمہ نامی ملزمہ بھی شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کرپیسے بٹورتے تھے۔ مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیاگیاہے۔ملزمان کے قبضے سے بٹوری گئی رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔