سوشل میڈیا کے ذریعے یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنیوالا گرفتار

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے لیاقت یونیورسٹی جامشورو کی طالبات کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم عدنان حنیف نے طالبات اور اساتذہ کی تصاویر اپ لوڈ کیں۔ملزم وائس چانسلر کو بھی بلیک میل کر رہا تھا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم یونٹ کو شیخ الجامعہ لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کی جانب سے تحریری طور پر شکایت دی کہ ایک شخص ان کی اور جامعہ کی طالبات کی ایڈیٹ شدہ تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال کر بلیک میل کر رہا ہے ۔مذکورہ شکایت پر ایف آئی نے بہاولپور کے رہائشی ملزم عدنان کا سراغ لگاکر مقدمہ الزام نمبر 12/2018 درج کر کے اسے گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے یونیورسٹی کی طالبات کی تصاویر ایڈٹ کر کے انہیں نازیبا بنایا اور انہیں سوشل میڈیا پر ڈال کر بلیک میل کر رہا تھا۔ملزم مسلم اور ہندو طالبات میں نفرت کا بیج بو رہا تھا، جس پر اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More