ڈاؤ ڈائس انو ویشن نمائش کی اختتامی تقریب

0

کراچی(بزنس رپورٹر)معروف سماجی رہنما اور صنعتکار سرداریسین ملک نے کہا ہے کہ فارما انڈسٹری میں ریسرچ بہت مہنگی ہے ۔پاکستان اور بھارت میں جڑی بوٹیوں اور قدرتی اجزا سے دواؤں کی تیاری کی بہت گنجائش ہے۔ڈاؤ یونیورسٹی ریسرچ کے شعبے میں بہت کام کر رہی ہے ، جس انداز میں ریسرچ پروجیکٹس کی چوتھی نمائش منعقد ہوئی ہے۔لگتاہے اگلے برسوں میں ڈاؤ یونیورسٹی کا نام ڈاؤ ڈائس میڈیکل یونیورسٹی ہوجائے گا۔وہ ایکسپو سینٹر میں چوتھی پاکستان ڈی یو ایچ ڈائس ہیلتھ انوویشن نمائش کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی ، ڈاکٹرمحمد مسرور، ڈاکٹر زرناز واحد، ڈائس فاؤنڈیشن کے چیئرمین خورشید قریشی، ڈاکٹر سہیل حسن،عادل جمال اختر اور طلبہ کی اور سینئر فیکلٹی میمبرزکی بڑی تعداد موجود تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More