ہاوسنگ اسکیم بیروزگاری کے خاتمہ میں معاون ہوگی- نصرت واحد
کراچی (پ ر) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے حیدرآباد کے دورے کے موقع پر کارکناں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم متوسط طبقے کو چھت کی فراہمی کے ساتھ بے روزگاری کے خاتمہ میںمعاون ثابت ہوگی۔ 50لاکھ گھر ملک کے مختلف شہروں میں تعمیر کیے جائیںگے۔ اس سلسلے میں ہائوسنگ اتھارٹی کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ 6 ماہ کے اندر ملکی معیشت کی بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔ گزشتہ حکومت کی ناقص معاشی پالیسی کے باعث ملک غیر ملکی قرضوں کے دلدل میں پھنس گیا ہے۔