صوبائی سول سروس میں اصلاحات متعارف کرائیں گے۔مراد علی شاہ

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ صوبائی سول سروس میں اصلاحات متعارف کرانے کے خواہاں ہیں۔ہر ایک سرکاری ملازم کو مقررہ وقت پر ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بات وزیراعظم کے مشیر برائے اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین سے وزیر اعلی ہائوس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ سول بیوروکریسی کے پرانے اسٹرکچر میں اصلاحات متعارف کرانے کی اشد ضرورت ہے۔ صوبائی سروس کے ہر ایک کیڈر کے لیے سروس اسٹرکچر بنایا جائےگا۔ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ بیوروکریسی کا اسٹرکچر پرانا ہے۔اب اسے لازمی طور پر بہتر بنانا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ ایک کمیٹی تشکیل دیں گے جو اصلاحات تجویز کرے گی اور انہیں وفاقی حکومت کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔دریں اثنا وزیراعلیٰ سے وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے ملاقات کی۔مراد علی شاہ نے وزیر مملکت پر زور دیا کہ وہ جرائم اور مجرموں کا ایک قومی سطح پر ڈیٹا بینک قائم کریں، جس پر صوبائی حکومت کی بھی رسائی ہو تاکہ ضروری کارروائی کی جاسکے۔نادرا کو ہدایات جاری کی جائے کہ وہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کے حوالے سے سندھ پولیس سے تعاون کرے۔وزیر مملکت نے تعاون کا یقین دلایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More