ہمایوں اخترنے ضمنی الیکشن میں شکست کی وجہ مہنگائی قرار دے دی
لاہور (امت نیوز) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ہمایوں اختر خاں نے اپنی شکست کی وجہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو قرار دے دیا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر کا کہنا تھا کہ خاموش ووٹر قیمتوں میں اضافے کیخلاف باہر نکلا، میں نے وزیرِاعظم سے کہا تھا کہ قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جائے کیونکہ اس کا الیکشن پر اثر پڑے گا۔ہمایوں اخترنے کہا کہ ضمنی الیکشن میں 32 فیصد ووٹ کاسٹ ہوا، ووٹرز کم تعداد میں باہر نکلے لیکن میں نے مشکلات کے باوجود 50 ہزار ووٹ لیے۔