گیس کے بعد عوام پر بجلی گرانےکے لئے حکو متی تیاری

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے گیس کے بعد بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری کرلی۔ نیپراکی سفارش پر قیمت میں 3روپے 75پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے جس کا فیصلہ آج وزیرخزانہ کی زیرصدارت ای سی سی (اقتصادی رابطہ كمیٹی) کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نیپرا نے حکومت کو3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافہ کی سفارش کی تھی تاہم بجلی کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی صارفین سے تقریباً 400 ارب روپے ماہانہ اضافی وصول کئے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More