بینظیرکیس میں پراسیکیوٹر قتل کے2ملزمان بری
اسلام آباد(صباح نیوز) بینظیر بھٹو قتل کیس میں پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار کےقتل کےالزام میں گرفتار 2ملزمان کوبری کردیاگیا۔انسداددہشت گردی عدالت کےجج شاہ رخ ارجمند نےمختصر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں گرفتارملزم عدنان عادل اور حماد حسین کو شک کی بنیاد پر بری کر تے ہوئے تیسرے ملزم عمر عبداللہ کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔خیال رہے کہ عدالت نے مقدمے میں دلائل مکمل ہونے پر 14 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، اس مقدمے میں استغاثہ کی طرف سے 25 گواہوں نے بیانات قلمبند کرائے گئے۔