کاساڈیولپرز-پیراگون سے متعلق شہباز کااظہارلاعلمی

0

لاہور(امت نیوز) احتساب عدالت میں پیشی سے قبل آشیانہ اقبال کیس پر شہباز شریف سے تفتیش کی گئی،اس دوران کاسا ڈویلپرز اور پیراگون سے متعلق سوالات ہوئے، ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے متعددامور سے لاعلمی کا اظہار کیا،رپورٹ آج احتساب عدالت میں پیش کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق آشیانہ اقبال سکینڈل میں گرفتار سابق وزیرِاعلیٰ شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی سے قبل نیب ٹیم نے پوچھ گچھ کی۔ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے شہباز شریف سے متعدد سوالات کیے لیکن انہوں نے اکثر سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا۔نیب نے سابق وزیرِاعلیٰ سے پوچھا کہ کیا آپ کو معلوم تھا کہ پیراگون کا تعلق خواجہ سعد رفیق سے ہے؟ کیا سعد رفیق نے آپ سے کبھی کاسا ڈویلپرز کے حق میں معاونت کی فرمائش کی؟شہباز شریف نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق سے کبھی آشیانہ اقبال سے متعلق غیرقانونی اقدام کرنے کی بات نہیں ہوئی،نہ ہی پی ایل ڈی سی یا ایل ڈی اے کے کسی افسر سے رشوت لینے کا معلوم ہے بلکہ انہوں نے آشیانہ اقبال کیس میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔نیب کی ٹیم شہبازشریف سے تحقیقات کی رپورٹ آج16اکتوبر کو احتساب عدالت میں پیش کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More