زینب کے قاتل کو سرِعام پھانسی دینے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرِعام پھانسی دینے کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ہوم سیکرٹری پنجاب سے وضاحت طلب کر لی ہے۔ زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کیلئے درخواست کی سماعت کےموقع پر زینب کے والد اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ مجرم عمران کو سرِعام پھانسی دینے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی اور ہوم سیکرٹری پنجاب سے آج منگل کو وضاحت طلب کر لی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More