بلجیئم میں ٹیکنیشن کی فائرنگ سے ایف سولہ طیارہ تباہ
برسلز(امت نیوز)بیلجیئم کے فلورنس ایئر بیس پر کھڑے ایف 16 کی دوسرے طیاروں پر فائرنگ سے ایک طیارہ تباہ اور دوسرے کو نقصان پہنچا۔اطلاعات کے مطابق ایک ٹیکنیشن نے معمول کے کام کے دوران غلطی سے ایف 16 طیارے کی 20 ایم ایم فلکن کینن فائر کردی، ہینگر کے سامنے کھڑے دوسرے ایف 16 طیارے میں پورا ایندھن بھرا ہوا تھا اور گولیاں لگنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی، دھماکے سے 2 ٹیکنیشن زخمی ہوئے ہیں۔ ایف 16 طیارے کی کینن سے چھ ہزار گولیاں فی منٹ فائر ہوتی ہیں۔