پاکستان میں انٹرنشنل اسکواش کرانے کی کوششیں
اسلام آباد (امت نیوز) پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے کہا ہے کہ فیڈریشن نے پشاور میں پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) کے مقابلے بحال کرنے کے لئے ورلڈ اسکواش فیڈریشن سے رابطہ کیا ہے کہ وہ اپنی سیکورٹی ٹیم بھجوا کر یہاں پر بھی بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کرائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تین شہروں اسلام آباد ‘ لاہور اور کراچی میں پی ایس اے کے مقابلوں کو اجازت دے دی گئی ہے ۔ اسلام آباد میں کئی سال سے انٹرنیشنل مقابلے کامیابی سے جاری ہیں۔جبکہ کراچی میں پی ایس اے کا ایونٹ آئندہ ماہ کھیلا جائے گا ۔قمر زمان نے کہا کہ پشاور میں انٹرنیشنل سکواش کے مقابلے بحال کرنے کے لئے ورلڈ سکواش فیڈریشن کو مراسلہ بھجوایا ہے کہ وہ اپنی سیکورٹی ٹیم کو پشاور بھجوائے تاکہ یہاں پر سیکورٹی صورتحال کا جائزلیکر پشاور میں بین الاقوامی سکواش کے مقابلے بحال ہو سکیں۔