مورو میں بدفعلی کے بعد کمسن طالبعلم قتل- ملزم گرفتار
مورو (نمائندہ امت) مورو میں بدفعلی کے بعد کمسن طالب علم کو قتل کر دیا گیا۔ گاؤں شیر دل میں ملزم اقبال نے جمیل کا گلا دبایا۔ اور لاش گنے کے کھیت میں پھینک دی۔ تفصیلات کے مطابق مورو میں
سفاک ملزم نے چوتھی جماعت کے طالبعلم سے بد فعلی کے بعد اسے گلا دبا کر قتل کر دیا۔ گاؤں شیر خان دل کے مقام پر ملزم اقبال نے چوتھی جماعت کے طالبعلم جمیل دل کو حوس کا نشانہ بناکر اسکا گلا دبایا، ملزم بچے کو قتل کرنے بعد لاش کو چھپانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک مقتول کے ساتھی قریبی رہائشی بچے نے ملزم کو دیکھ لیا ملزم نے بچے کو ایک ہزار روپے خرچی دیکر بات نہ بتانے کو کہا اور ساتھ میں دھمکی دی کہ اگر کسی کو کچھ بتایا تو تجھے بھی قتل کر دونگا۔ تاہم بچے نے مقتول کی نشاندہی کر دی۔ اور بتایا کہ ملزم اقبال نے قتل کیا ہے جس پر ایس ایچ او مورو قربان علی قنبرانی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا بچے کی لاش کو سول اسپتال مورو لایا گیا جہاں پر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا بچے سے بد فعلی سے متعلق ڈاکٹر سے معلوم کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اجزا لے لئے ہیں۔ رپورٹ ملنے پر تصدیق یا تردید کی جائے گی۔