مولانا قاضی احسان کے والد ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سپردخاک

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی مرکزی شوریٰ کے رکن اور مرکزی مبلغ مولانا قاضی احسان احمد کے والد قاضی فیض احمد کی نماز جنازہ آبائی گاؤں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بعد نماز ظہر ناظم اعلی مولانا عزیزالرحمن جالندھری نے پڑھائی ، جس میں خواجہ خلیل احمد، مولانا راشد مد، مولانا اعجاز مصطفی، رانا محمد انور، سید انوارالحسن سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔مرحوم نے مولانا قاضی احسان سمیت 4 صاحبزادوں، 4 صاحبزادیوں سمیت ہزاروں عقیدت مندوں کو سوگوار چھوڑا۔دریں اثنا جے یو آئی (س) کے رہنما مفتی حماداللہ مدنی، ینگ علما کونسل کے سربراہ مفتی ثاقب نسییم و دیگر علما کرام نے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More