انٹر کامرس کے80فیصد طلبہ فیل

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انٹر پرائیویٹ کامرس 7ہزار طلبا میں سے 14سو کامیاب ہو سکے ،80فیصد طلبہ فیل ہو گئے ہیں ،صرف 1طالب علم اے ون گریڈ حاصل کرسکا ہے ،تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال دوم کامرس پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk کے علاوہ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی معلوم کیے جاسکتے ہیں، طلباءنتائج معلوم کرنے کیلئے BIEK لکھ کر space دیں پھر اپنا رول نمبر لکھیں اور 8583 پر بھیج دیں۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر انعام احمد نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کامرس پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2018ءمیں تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں، ان امتحانات میں نزہت فاطمہ بنت ریحان محمد رول نمبر 146760 نے 1100 میں سے 902 نمبرز اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے پہلی ، عروسہ بنت محمد جاوید رول نمبر 147140 نے 843 نمبرز اے گریڈ لے کر دوسری اور مریم بنت مخدوم محمد اشرف رول نمبر 148202 نے 831 نمبرز اے گریڈ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ناظم امتحانات عظیم احمد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2018ءمیں 7202 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 6934 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں 1447 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 20.87 فیصد رہے۔کامیاب ہونے والے طلباءمیں سے 1امیدوار اے ون گریڈ، 32 اے گریڈ، 140 بی گریڈ، 446 سی گریڈ، 725 ڈی گریڈ اور 103 ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More