گرمی کے باوجود لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں کی جارہی- حافظ نعیم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سخت گرمی کے باوجود لوڈ شیڈنگ میں کوئی کمی نہیں کی جارہی ہے۔ آدھی رات کو اور چھٹی والے دن بھی مسلسل بجلی غائب رہتی ہے۔ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو بدستور اذیت اور کرب سے دوچار کیا ہوا ہے۔ وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور نیپرا کے الیکٹرک کیخلاف کارروائی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پارٹیاں منتخب نمائندوں نے بھی خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہئے۔