ترکی کے تعاون سے تیار نیا فلیٹ ٹینکر پاک بحریہ کے بیٹرے میں شامل

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں کمیشنگ تقریب کے دوران پاک بحریہ کے بیڑے میں نئے فلیٹ ٹینکر کو شامل کردیا گیا۔ترکی کے تعاون سے کراچی شپ یارڈ میں تعمیر جہاز پی این ایس معاون بیک وقت دو ہیلی کاپٹرز ڈیک پر رکھنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کمیشنگ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جب کہ انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی بعد ازاں انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ ڈاک یارڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی این ایس معاون اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریگا۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس جہاز پاک نیوی کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔عارف علوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی دہشتگردی اور بحری قذاقوں کے خلاف پاک بحریہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاک ترکی تعلقات پر ہمیں فخر ہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ کراچی اور گوادر کا شمار بڑی تجارتی بندرگاہوں میں ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More