شہباز آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرینگے
اسلام آباد(سٹا ف رپورٹر) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف شہبازشریف آج قومی اسمبلی کےاجلاس میں شرکت کریں گے۔نیب حکام کےمطابق انہیں پروڈکشن آرڈرمل گئے ہیں جس پر شہباز شریف اجلاس میں شرکت کریں گےنیب حکام اسپیکرقومی ا سمبلی کےاحکاما ت پرشہبازشریف کوآ ج لےکرآئیں گےاوراجلاس کےخاتمےپران کولےجا ئیں گے۔ اجلاس آج صبح گیارہ بجےہوگا۔اس حوالے سے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگ زیب نےکہاہےکہ نیب حکام شہبازشریف کوکل صبح ساڑھے9 بجے پارلیمنٹ لائیں گے۔وا ضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن کی مزید توسیع کردی ہے۔ قومی احتساب بیورو(نیب) نے دس روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر گزشتہ روزشہبازشریف کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو پارلیمنٹ لا کر سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کیا جائے گا نیب کی دورکنی ٹیم محمد عامر اوروقاص احمد پرمشتمل ہے