سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی مدت ملازمت میں تیسری بار 14ماہ کی توسیع
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات نے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی مدت ملازمت میں 14ماہ کی توسیع کردی۔یہ توسیع تیسری مرتبہ کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی مدت ملازمت31 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے،چیف الیکشن کمشنر نے ان کی مدت ملازمت میں 14 ماہ کی توسیع کردی،اس سے قبل بابریعقوب کی ملازمت میں 3 سال کی توسیع کی گئی تھی،ان کی مدت ملازمت میں تیسری بار توسیع کی منظوری دی گئی۔