ورلڈ کپ تک کپتان اور کوچ تبدیل نہ کرنیکا فیصلہ

0

لاہور(امت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے 7 ماہ قبل کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو تبدیل کرنے سے انکار کردیا۔پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر کو پیغام بھجوایا ہے کہ بورڈ میں انتظامی تبدیلی کے بعد ٹیم میں چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی اور نہ ہی ایسا کچھ کرنے کا ارادہ ہے۔البتہ دونوں کو کہا گیا ہے کہ وہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے کوششیں جاری رکھیں جب کہ پی سی بی نے مکی آرتھر کا تقرر آئندہ سال ورلڈ کپ تک کیا ہوا ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابوظہبی ٹیسٹ سے قبل ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو واضع پیغام دیا ہے کہ وہ ڈریسنگ روم کی کہانیاں میڈیا میں لانے سے گریز کریں اور ٹیم کا ماحول خراب نہ کریں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے سرفراز احمد کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے جب کہ احسان مانی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے لئے لاہور سے سنگاپور روانہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی نے سرفراز احمد اور مکی آرتھر کو یقین دلایا ہے کہ وہ دونوں پاکستان ٹیم کے ساتھ منسلک رہیں گے، انہیں تبدیل کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے اس لئے دونوں اپنی کرکٹ پر توجہ دیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر منیجر طلعت علی ملک نے مکی آرتھر سے رابطہ کیا اور انہیں یاد دلایا کہ وہ غیر ضروری بیان دے کر ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More