جے سوریا بھی بکیوں کے سہولت کار نکلے

0

کولمبو(امت نیوز)جے سوریا بھی بکیوں کے سہولت کار نکلے۔کئی میچز فکسڈ اور کرکٹرز کو ورغلانے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔ جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کے سابق کرکٹر سنتھ جے سوریا پر اینٹی کرپشن ضابطے کی خلاف ورزی کے باقاعدہ الزامات عائد کرتے ہوئے 14 دن میں جواب طلب کرلیا ہے۔سابق سری لنکن آل رائونڈر پر اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات میں عدم تعاون اور تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے یا تاخیری حربے استعمال کرنے، حقائق چھپانے، کیس سے متعلق دستاویزات یا دیگرمعلومات ضائع کرنے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔جے سوریا پر یہ الزامات 2017 میں زمبابوے کے خلاف سیریز کے بعد اینٹی کرپشن یونٹ کی ایک سال سے زائد عرصے کی تحقیقات کے بعد لگائے گئے ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More