ورلڈکپ سے قبل سرفراز کی قیادت مشکلات کا شکار
کراچی (امت نیوز)ورلڈکپ سے قبل سرفراز کی قیادت شدید مشکلات کا شکار ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں ناکامی کے بعد خود پر اعتماد کھو بیٹھے۔ جس کے باعث انکی ناقص طرز قیادت عیاں ہوگئی ہے۔پاکستان کی پہلے ٹیسٹ میچ میں پلڑا بھاری ہونے اور بظاہر یقینی جیت کے باجود کینگروز میچ ڈرا کرانے میں کامیاب ہو گئے۔ جبکہ پاکستان کی دوسرے ٹیسٹ میں بھی پوزیشن ابتر دکھائی دے رہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 2019 میں ہونے والے ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ٹیم کمبی نیشن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔عمران فرحت پاکستان کے قومی ٹیسٹ کرکٹر ہیں۔ وہ 40 ٹیسٹ میچوں، 58 ایک روزہ اور سات ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ آج کل پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ اور ملک سے باہر لیگز کھیلنے میں مصروف ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ سرفراز روایتی قیادت کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔
٭٭٭٭٭