کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق آمرپرویز مشرف کی پراسرار بیماری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں گرم ہیں کہ وہ ایڈز جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرویز مشرف کا علاج کسی اور شخص کے نام پر کیا جا رہا ہے۔آل پاکستان مسلم لیگ کے سابق رہنما ڈاکٹر امجد نے کہا تھا کہ پرویز مشرف ایک نامعلوم بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے وہ تیزی سے کمزور ہو رہے ہیں اوراپنے خلاف سنگین غداری کیس کا سامنا کرنے کیلئے پاکستان واپس نہیں آسکتے۔یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ پرویز مشرف کی بیماری سے متعلق تصدیق شدہ میڈکل سرٹیفکیٹ کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جس میں بتایا گیا کہ انہیں” امیلوئی ڈوسس“ نامی خطرناک بیماری لاحق ہے اور ان کا روزانہ کی بنیاد پر علاج کیا جاتا ہے۔بھارتی میڈیا نے بھی مشرف کو ایڈز ہونے کا دعویٰ کیا ہے، اس حوالے سےصحافی زاہد گشکوری نے ٹویٹ کیا کہ مشرف مہلک بیماری میں مبتلا ہیں اور ایک انٹرنیشنل اسپتال میں زیر علاج ہیں۔صحافی وجاہت خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ جب آخری بار مشرف سے ملاقات ہوئی تو وہ بیماری کے خلاف لڑ رہے تھے۔ان کے ذاتی معالج بھی کچھ نہیں بتا رہے۔ واضح رہے کہ مشرف نے ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کیا ہے۔