احسان مانی کااپنے اختیارات کو محدود کرنے کا فیصلہ

0

لاہور (امت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے اپنے اختیارات کو محدود کرنے کیلئے منیجنگ ڈائریکٹر کا نیا عہدہ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔پی سی بی کے حد درجہ مصدقہ ذرائع نے تصدیق کی کہ چیف آپریٹنگ آفیسر کی موجودگی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے 12 اکتوبر کو بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں ایم ڈی کی تقرری کیلئے بی او جی اراکین سے رسمی منظوری مانگی گئی ہے۔پی سی بی اگر اس نئی تقرری کا فیصلہ کرلیتی ہے تو یہ تقرری بورڈ کے آئین کے منافی ہوگی کیوں کہ بورڈ کے موجودہ آئین میں بورڈ آف گورنرز کے پاس چیف آپریٹنگ آفیسر، چیف فنانشل آفیسر اور الیکشن کمیشن کی تقرری کا اختیار ہے۔ذرائع کے مطابق نئے ایم ڈی کیلئے عارف عباسی، سلیم الطاف، زاہد نورانی کے ناموں پر غور ہورہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More