2 لڑکیوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان میں دو بچیوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم وائرس کمزور ہونےکےباعث بچیوں پراثراندازہواہے، لیکن انہیں معذور نہیں کرسکا۔قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی بین الاقوامی پولیولیبارٹری کےمطابق پولیوسےمتاثرہ چارسالہ بچی کاتعلق خیبرایجنسی، جبکہ ساڑھےچارسالہ دوسری بچی کراچی سےتعلق رکھتی ہے۔ذرائع کےمطابق تاحال یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ پولیوسےمتاثرہ دونوں بچیوں کوپولیو ویکسین دی گئی تھی یا نہیں۔یادرہےگزشتہ چندبرسوں کےدوران پاکستان سمیت دنیابھرمیں پولیو ویکسین کےاستعمال سےپولیو ہونےکےکیس سامنے آچکے ہیں۔ وزیراعظم فوکل پرسن برائےانسدادپولیوبابربن عطانےدو بچیوں میں پولیووائرس کی تصدیق کرتےہوئے کہا ہےکہ یہ وائرس دن بہ دن کمزورہورہا ہے۔انہوں نےکہاکہ پولیو کےخاتمےمیں والدین کاتعاون انتہائی ضروری ہے۔ دو نئےکیسوں سمیت رواں برس پاکستان میں پولیوکےکل 6کیس سامنےآچکےہیں، جن میں سےایک کیس گزشتہ ماہ خیبر پختوں خوا کےضلع چارسدہ میں، جبکہ تین کیس بلوچستان کےضلع دکی میں سامنے آئے ہیں۔ یادرہے2017 میں پاکستان کے7 مختلف اضلاع میں پولیس کےکل 8 کیس سامنےآئےتھے، 2016 میں 14اضلاع میں کل 20 پولیس کیس سامنے آئےتھے، 2015 میں 23 اضلاع میں کل 54 کیس،جبکہ 2014 میں ملک کے43 اضلاع میں 306 پولیس کیس سامنے آئے تھے۔