بوٹ بیسن سے لڑکی کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بوٹ بیسن سے 13 ستمبر کو اغواءہونے والی لڑکی کو پولیس نے رحیم یار خان سے بازیاب کروالیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی اپنی مرضی سے لڑکے کے ساتھ بھاگی تھی ، تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن انویسٹی گیشن پولیس نے رحیم یار خان میں کارروائی کرتے ہوئے صائمہ دختر اقبال کو بازیاب کرکے ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ انویسٹی گیشن افسر نیک محمد رند کا کہنا ہے کہ صائمہ 13 ستمبر کو گھر سے چلی گئی تھی جس پر اہلخانہ کی جانب سے اغواءکا مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے لڑکی کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کیا اور رحیم یار خان میں لڑکی کو بازیاب کروا کر نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے بیان دیا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے گھر سےگئی تھی اور پسند کی شادی کرلی ہے۔