عائشہ منزل پر بینک ڈکیتی ناکام-2گارڈز زخمی

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عائشہ منزل پر واقع نجی بینک میں ڈکیتی کی کوشش سیکورٹی گارڈ نے ناکام بنا دی ،ملزمان کی فائرنگ سے 2 گارڈز زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گلبرک کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 13 عائشہ منزل پر واقع نجی بینک میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان بینک پر پہنچے اور بینک میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ بینک کے باہر کھڑے سیکورٹی گارڈ نے ملزمان کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے گارڈ کو قابو کرنے کی کوشش کی اسی دوران بینک کے اندر موجود گارڈ بھی باہر آگیا ۔ ملزمان نے پکڑے جانے کے ڈر سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جس سے سیکورٹی گارڈ 47 سالہ شمیم ولد عبدالرشید اور 36 سالہ احمد ولد غلام رسول زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔جب کہ بینک پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرلی ہے جن کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More