قرضوں پر نیا پاکستان بنانے کی کوشش خطرناک ہوگی۔الطاف شکور

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاسبان ڈیموکر ٹیک پارٹی کے صدر الطاف شکور نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے قرضوں پر انحصار کی پرانی پالیسی پر عمل کرکے ”نیا پاکستان“ بنانے کی کوشش خطرناک ثابت ہوگی۔حکمران پہلے روز سے پاکستان پر غیر ملکی قرضوں کا مزید بوجھ لادنے پر تیار تھے، جبکہ ان کے پاس آئی ایم ایف کے پاس کشکول لے جانے کے علاوہ بھی اور کئی آپشن موجود تھے۔ملک میں معاشی عدم استحکام کے باعث سیاسی عدم استحکام پیدا ہوا۔تبدیلی کے نام پر آنے والی حکومت کو ہوش سے کام لینا چاہیے۔ وہ بدھ کو پریس کلب میں ڈاکٹر شاہدہ وزارت اور اقبال ہاشمی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سے تنخواہیں وصول کرنے والے ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتے۔معاشی بحران سے نکلنے کے لیے غیر ملکی ماہرین پر ملکی ماہرین کو ترجیح دی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More