20اکتوبر کے بعد غیر تصدیق شدہ موبائل فون بلاک نہیں کیے جائیں گے

0

اسلام آباد(نمائندہ امت) 20اکتوبر کے بعد غیر تصدیق شدہ موبائل فون بلاک نہیں کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان موبائل یونین کے ایک وفد نے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر سے ملاقات کی.ملاقات کے دوران حماد اظہر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت موبائل فونز کو بلاک نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ خصوصی تجارت کے لئے قانون میں ترمیم کے بعد تاجروں کو دوسرے ممالک سے موبائل فون کی ٹریڈ جاری رکھنے کی بھی اجازت دی جائے گی،رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے 20اکتوبر کے بعد غیر منظور شدہ موبائل فون کو بند کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں پی ٹی اے کی جانب سے جلد ہی کوئی سرکاری بیان بھی سامنے آئے گا۔واضح رہے پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اٹھارٹی(پی ٹی ای)نے بغیر تصدیق شدہ موبائل فونز کو 20 اکتوبر کے بعد بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔۔پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو خبردار کیا تھا کہ ہ اگر 20 اکتوبر کے بعد بھی جو صارفین اپنے فون کی تصدیق نہیں کرائیں گے تو ان کے فونز بند کر دیئے جائیں گے۔پی ٹی اے کے مطابق گھر بیٹھے ہی موبائل فون کے ڈیوائسز کے اوریجنل ہونے کی تصدیق کی جا سکے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More