منی لانڈرنگ روکنے کیلئے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے بھی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا ہےاس سے قبل وفاقی کابینہ نے بیرون ملک سے رقوم واپس لانے کا فیصلہ کیا جس کیلئے ٹاسک فورس بھی قائم کی گئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹاسک فورس کے دفاتر تمام ایئرپورٹس اور صوبوں میں بنائے جائیں گے جس کے سربراہ وفاقی سیکریٹری داخلہ ہوں گے جب کہ صوبائی سطح پر چیف سیکریٹریز ٹاسک فورس کی سربراہی کریں گے۔رپورٹ کے مطابق ٹاسک فورس میں تمام حساس اداروں، نیب، اےاین ایف اور ایف آئی اے کے حکام شامل ہوں گے تاہم منی لانڈر نگ سے متعلق ٹاسک فورس کے قیام کی حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے۔