گیس قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر اوگرا کو پھر نوٹس

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر آئل اینڈ گیس ریگیولر اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جواب داخل نہ کرنے پر ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد کے ذریعے اوگرا حکام کو دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ فاضل عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر اوگرا صرف جواب نہ دیں بلکہ ان کا نمائندہ 26اکتوبر کو پیش ہوں۔ جمعرات کو جسٹس محمد علی مظہر کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے سندھ پیٹرولیم اینڈ سی این جی ڈیلر ایسوسی ایشن سمیت دیگر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پیش ہو کر عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اوگرا کی جانب سے متعلقہ درخواست پر ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔ جسٹس محمداقبال کلہوڑو کی سربراہی میں جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل سندھ ہائیکورٹ 2رکنی بینچ نے غیر قانونی اثاثہ بنانے کی انکوائری میں نامزد ملزم پیپلزپارٹی رہنماء غلام قادر پلیجو کی جانب سے نیب کی انکوائری اور ضمانت سے متعلق دائر درخوات پر نیب کو تفتیش مکمل کرنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دے دی۔ فاضل عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت میں بھی ایک ماہ کی توسیع بھی کردی۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کی زمین پر بورڈ آف ریونیو کی مداخلت کے خلاف دائر درخواست پر بورڈ آف ریونیو و دیگر مدعا علیہان سے گلستان جوہر بلاک 10میں چشتی نگر نامی گوٹھ سے متعلق وضاحت طلب کرلی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More