پنجاب میں میٹروبس کرایوں پر سبسڈی ختم کرنےکافیصلہ

0

لاہور(امت نیوز)پنجاب حکومت نےصوبےمیں چلنےوالی میٹروبسوں کرایوں میں سبسڈی ختم کرنےکافیصلہ کیا ہے، اطلاق آئندہ مہینےسےہوگا۔پنجاب کے وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت کی جانب سےجاری بیان میں میٹروبسوں کے کرائے پر سبسڈی ختم کرنےکاکہاگیاہےانہوں نےکہا کہ لاہور، ملتان اورراولپنڈی کی میٹرو بسوں پرسالانہ 12 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔لاہورمیں شاہدرہ سےگجو متہ چلنےوالی میٹروبس کےکرایےاسٹاپ ٹواسٹاپ مقررہوں گے اور کرایےریشنلائزکرنےسےعوام پربوجھ بھی نہیں پڑے گا اورحکومتی سبسڈی میں بھی کمی آئے گی۔ وزیرخزانہ نے بتایا کہ عمران خان کےویژن کےمطابق نوجوانوں کو روزگار دینےکیلئےجامع پروگرام تیارکرلیا گیا ہے جس کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ چھوٹی امپورٹڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں کمی اور بڑی گاڑیوں کی فیس بڑھائی گئی ہے، کاشکاروں کیلئے آسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں گے اور عوام کومفت علاج کیلیے ہیلتھ انشورنس کارڈ دیے جائیں گے۔دوسری جانب محکمہ سیاحت پنجاب نے ڈبل ڈیکر بس کےکرایوں میں 50سے 100روپے اضافہ کردیاگیا ہے۔محکمہ سیاحت کےمطابق قذافی اسٹیڈیم سے گریٹر پارک تک کرایہ 300روپےلیاجائےگا، قذافی سےواہگہ بارڈر تک کرایہ 300سے400کردیا گیا ہے اور طالب علموں کے لیےنیاکرایہ 150سے200روپےہوگا، ذہنی معذور اور بزرگ شہریوں کےلیےسفر مفت ہوگا۔محکمہ سیاحت کا کہناکہ نئےکرائےآئندہ ماہ سے وصول کیےجائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More