قائدآباد اسپتال چورنگی کے قریب سیوریج ملا پانی فراہم کیا جارہا ہے-سجاد تنولی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر آبی وسائل کے کوآرڈی نیٹر قاری سجاد تنولی نے کہا ہے کہ قائد آباد اسپتال چورنگی کے قریب سیوریج اور پینے کے پانی کی لائنیں ٹوٹنے کے باعث مل گئی ہیں ، جس کی وجہ سے سیوریج ملا پانی فراہم کیا جارہا ہے، جو وبائی امراض کا سبب بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ اور سندھ حکومت عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔واٹر بورڈ کا عملہ صاف پانی فراہمی کے بجائے پانی چوری میں ملوث ہے۔