بائیکو پیٹرولیم نے کامیاب- موثر شجر کاری مہم پر ایوارڈ جیت لیا

0

کراچی (بزنس رپورٹر)بائیکو پیٹرولیم لمیٹڈ نے شجرکاری کو فروغ دینے کی مہم پر ایوارڈ جیت لیا ہے ، ایوارڈ ملک کے موقر جریدے ہیرالڈ کی جانب سے دیا گیا ہے ۔ بائیکو کی71 ویں یوم آزادی پر شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا، جس کے دوران ملک بھر میں 350آئوٹ لٹس کے مضوط ریٹیل نیٹ ورک کے زریعے شجرکاری کیلئے پودے اور بیج تقسیم کئے گئے ۔مہم کیلئے کلفٹن میں ایک ہزار پودے جبکہ بلوچستان میں واقع پوداویلج میں 2ہزار پودے لگائے گئے ۔ بائکو عوامی آگہی مہم کا ایوارڈ یافتہ ڈیزائن، فیول اپ ،گرین ۔ اسپیکٹرم وائی اینڈ آر نے تیار کیا تھا۔ اس کے دوران فیول صارفین میں بھی پودے تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر وائس پریذیڈنٹ بائیکو اظفر سعید بیگ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کو سرسبز بنانے کیلئے مہم جاری رکھیں گے اور عوام میں اس حوالے سے آگہی پیدا کرتے رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More