کے ڈی اے افسران کے ساتھ متحدہ یونین کی غنڈہ گردی قابل مذمت ہے- مزدور یونین سی بی اے
کراچی (پ ر) کے ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کے عہدیداران اور مجلس عاملہ نے متحدہ پاکستان کی ایمپلائز یونین کی جانب سے اکائوٹنس ڈپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ محمد رضوان اور دیگر عملے پر جعلی بل پاس کرنے کے لئے دبائو دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ غنڈہ گردی کا زمانہ گزر چکا ، افسران و عملہ بلاخوف و فرائض انجام دے ہم ان کا تحفظ کریں گے ۔ انہوں نے غنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ۔