حکومت کے غیر سنجیدہ اقدامات کے منفی نتائج سامنے آرہے ہیں- مسرت نیازی
کراچی (پ ر) پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کراچی کی سینٹر رہنما مسرت خان نیازی نے کہا کہ حکومت نے غیر سنجیدہ اقدامات کے بظاہر منفی نتائج سامنے آرہے ہیں۔ حکومت کے پاس ڈھنگ کے مشیر نہیں ہیں، جو تجربہ کار سیاسی جماعتوں سے مستعار لے لے، لیکن نت نئے تجربات کرکے عوام کو ہلکان نہ کرے۔ وہ گزشتہ روز لیڈیز یوتھ ونگ کی وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہی تھیں۔