بول سے سینکڑوں ورکرز برطرفی کی کے یوجے (دستور) کی مذمت
کراچی (پ ر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے بول ٹی وی سے سینکڑوں ملازمین کو برطرفی اور کئی مہینوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی مذمت کرتے ہوئے بول انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نہ صرف برطرفی کا فیصلہ واپس لیں بلکہ ملازمین کے واجبات ادا کئے جائیں ۔ کے یو جے (دستور) کے صدر طارق ابوالحسن اور سیکریٹری حامد الرحمان اور اراکین مجلس عاملہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم بول انتظامیہ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ابراہیم حیدری تھانہ کے ایس ایچ او انتظامیہ کے کہنے پر میڈیا ورکرز کے پرامن احتجاج پر ورکرز کے ساتھ بدتمیزی کی شدید مذمت کی گئی۔