پانی چوروں کیخلاف تین ہٹی – لیاقت آباد میں نمائشی آپریشن

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)واٹر بورڈ حکام نے کروڑوں روپے کا پانی چوری کرنے والی مافیا کے خلاف تین ہٹی اور لیاقت آباد سپرمارکیٹ کے قریب نمائشی آپریشن کرتے ہوئے 3 ہائیڈرنٹس اور ایک پمپ ہاؤس مسمار کرنے کا دعوی کیا ہے ، 2 افراد کو حراست میں لینے کے باوجود اصل پانی چوروں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا گیا،شکیل مہر ،قیوم بلوچ،اشفاق تنولی کی بعض لائنوں کو چھوڑ دیا گیا ،جبکہ عجب خان باوانی ،تاج کوہستانی،نیاز احمد نیاز کے نیٹ ورک کو نہیں چھیڑا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز واٹر بورڈ کے خصوصی اسکواڈ نےپانی چوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ہٹی پل کے نیچے قائم شکیل مہر کےغیرقانونی نیٹ ورک کی بعض لائنوں کو ختم کردیا تاہم بعض لائنیں تاحال چل رہی ہیں ، اس دوران ایک پمپ ہاو س اور کمرہ بھی مسمار کئے گئے ، جبکہ اسی مقام پر اشفاق تنولی اور سپرمارکیٹ کے قریب قیوم بلوچ کےہائیڈرنٹ بھی مسمارکئے گئے ، اس دوران 2افراد کو حراست میں لیا گیا تھا ، مذکورہ پانی چور مافیا کے کارندے ماہانہ کروڑوں روپے کا پانی سائٹ کی فیکٹریوں کو فروخت کررہے ہیں ،اور غیرقانونی ہائیڈرنٹس سے ٹینکروں کے ذریعے بھی پانی فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آپریشن میں واٹربورڈ کے خصوصی اسکواڈ،ایکسین،ڈبلیو ٹی ایم آصف قادری سمیت پولیس نفری نے بھی حصہ لیا تھا ،تاہم پانی چوروں کے خلاف تاحال کوئی ایف آئی درج نہیں کرائی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More