این جی اوز کا گھارو- دھابیجی کے غریب بچوں کیلئے 4 اسکول قائم کرنے کا معاہدہ

0

کراچی (بزنس رپورٹر) سوسائٹی فار ایجوکیشنل ویلفیئر اور رزق فائونڈیشن کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ معاہدے پر (SEW) کی صدر نگہت ملک اور رزق فائونڈیشن کے صدر جاوید الحق صاحب نے دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت دونوں این جی اوز ٹھٹھہ کے پسماندہ علاقوں دھابیجی اور گھارومیں 4اسکول قائم کرینگی، جس کیلئے سروے مکمل کرلیا گیا ہے۔ سوسائٹی کے تحت ملک بھر میں 138بیٹھک اسکول چل رہے ہیں، جن میں پسماندہ آبادیوں سے 15ہزار سے زائد طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More