وزیر اعظم کی یقین دہانی پر اے پی این ایس کا اظہار اطمینان
کراچی(پ ر) اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس حمید ہارون کی صدارت میں ہوا۔ جنرل سیکرٹری سرمد علی نے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اس امر کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ ان کی حکومت اخباری صنعت کی بقاء اور ترقی و ترویج کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔اجلاس کے اراکین نے امید ظاہر کی کہ وفاقی حکومت اس یقین دہانی پر فوری عمل درآمد کرے گی۔اجلاس میں پنجاب اور سندھ کے اخبارات کے مسائل پر غور کیا گیا اور طے کیا گیا کہ متعلقہ صوبوں کے وزراء اعلیٰ اور محکمہ اطلاعات سے ان مسائل کے حل کیلئے جلد از جلد رابطہ کیا جائے گا ۔ اجلاس میں ایڈورٹائزئنگ کمیٹی کی سفارشات پر میسرز اوک میڈیا (پرائیویٹ ) لمیٹڈ لاہور ،میسرز فش باؤل (پرائیویٹ ) لمیٹڈ لاہور ، میسرز سمارٹ ویز کمیونیکیشنز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ اسلام آباد کی عبوری ایکریڈیشن جبکہ میسرز جیمز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی ایسوسی ایٹ شپ کی درخواست کی منظوری دی۔جبکہ میسرز روشنی کمیونیکیشن اور میسرز ریپکوم ایڈورٹائزنگ کراچی کی تنظیم نو /مالکان کی تبدیلی کی درخواست کو منظور کیا ۔ایگزیکٹو کمیٹی نے میسرز گرے میٹر کمیونیکیشنز اسلام آباد کو مکمل ایکریڈیشن دینے کا فیصلہ کیا ۔جبکہ میسرز میگ ماس کمیونیکیشنز کا نام ایڈمیکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ اسلام آباد اور ایسوسی ایٹ شپ سے عبوری ایکریڈیشن کی درخواست کی بھی منظوری دی۔اس کے علاوہ ایگزیکٹو کمیٹی نے ایسوسی ایٹ رکنیت کی درخواستوں پر غور کرتے ہوئے روزنامہ بزنس ورلڈ کراچی ،روزنامہ بزنس ورلڈ اسلام آباد ، روزنامہ نیشنل کوریئرکراچی ، ماہنامہ ماسٹر شیف پاکستان کراچی ،ماہنامہ پیپل کراچی کو خفیہ رائے دہی کے ذریعے ایسو سی ایٹ رکنیت کی منظوری دی۔