این اے 124 سےشاہدخاقان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا

0

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے این اے 124 سے شاہد خاقان عباسی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا۔ لاہور کے باقی 3 حلقوں این اے 131، پی پی 164 اور پی پی 165 سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے ابھی تک اپنے انتخابات کے اخراجات کی تفصیلات جمع نہیں کروائیں جس کی وجہ سے انکی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More