ویمنز کرکٹ-آسٹریلیا نے پاکستان کوہرادیا

0

کوالالمپور (امت نیوز) آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے پاکستان کی ویمن ٹیم کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں5 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف 22.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آسٹریلوی ٹیم کی طرف سے میگن اور نکولا کیری نے تین، تین جبکہ جارجیا ورہم نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ میگن سکٹ کو عمدہ باؤلنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جمعرات کو دونوں ٹیموں کے درمیان شروع ہوا تو پاکستان ٹیم کی کپتان جویریہ خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ٹیم کی کارکردگی کچھ خاص نہ تھی اور مجموعی 70 رنز سکور سے قبل پاکستان ٹیم کی چھ کھلاڑی پویلین لوٹ چکی تھیں۔ آسٹریلوی ٹیم کی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت پاکستان کی ٹیم 37.2 اوورز میں 95 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اس نے آسٹریلوی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 96 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں۔ کپتان جویریہ خان نے 21 رنز بنائے جبکہ سابق کپتان ثناء میر نے ناقابل شکست 21 رنز بنا سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More