چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ہاکی ٹیم آج مقابلے کیلئے تیار
مسقط (امت نیوز) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں (آج) جمعہ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ ایونٹ میں بھارت کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں (آج) جمعہ کو پہلا میچ پاکستان اور جنوبی کوریا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ میزبان اومان اور ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ایونٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی جن میں میزبان اومان، پاکستان، بھارت، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان شامل ہیں۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے پریکٹس میچ میں پاکستان کی ٹیم نے میزبان اومان کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے میں 5-0 سے شکست دیکر ایونٹ میں شامل دوسری ٹیموں کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ پاکستان ٹیم اپنے پانچ سنگل گروپ میچ کھیلے گی۔