”کھلاڑیوں کے مسائل حل کئے بغیر کھیل ترقی نہیں کرسکتے“

0

اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے مسائل حل کئے بغیر ملک میں کھیلیں ترقی نہیں کر سکتیں، حکومت کھیلوں کی ترقی کیلئے مثبت اقدامات کرے۔ گذشتہ روز ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اس کے ساتھ کھلاڑیوں کے بے پناہ مسائل بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری کے علاوہ کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان میں سہولیات فراہم کرنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مسائل پر قابو پاکر ہی ملک میں کھیلوں میں ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور سپانسر کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں کی ترقی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More